TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 107 · Explanation of Purification

Sunan Abu DawoodHadith 107

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَزْهَرِ الْمُغِيرَةُ بْنُ فَرْوَةَ وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي مَالِکٍ أَنَّ مُعَاوِيَةَ تَوَضَّأَ لِلنَّاسِ کَمَا رَأَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ فَلَمَّا بَلَغَ رَأْسَهُ غَرَفَ غَرْفَةً مِنْ مَائٍ فَتَلَقَّاهَا بِشِمَالِهِ حَتَّی وَضَعَهَا عَلَی وَسَطِ رَأْسِهِ حَتَّی قَطَرَ الْمَائُ أَوْ کَادَ يَقْطُرُ ثُمَّ مَسَحَ مِنْ مُقَدَّمِهِ إِلَی مُؤَخَّرِهِ وَمِنْ مُؤَخَّرِهِ إِلَی مُقَدَّمِهِ

مومل بن فضل، ولید بن مسلم، مغیرہ بن فروہ، یزید بن ابومالک، معاویہ، ابوالازہر المغیرہ بن فروہ رضی اللہ عنہ، یزید بن ابی مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو دکھانے کے لیے وضو کیا جیسا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کرتے دیکھا تھا جب سر کے مسح تک پہنچے تو بائیں ہاتھ سے ایک چلو پانی لے کر سر کے درمیانی حصہ پر ڈالا یہاں تک کہ پانی بہنے لگا یا بہنے کے قریب ہو گیا پھر مسح کیا آگے سے پیچھے کی طرف اور پیچھے سے آگے کی طرف۔

-

Permalink

See the full chapter: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان