Sunan Abu Dawood — Hadith 1048
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِأَصْحَابِهِ فِي خَوْفٍ فَجَعَلَهُمْ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ فَصَلَّی بِالَّذِينَ يَلُونَهُ رَکْعَةً ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَزَلْ قَائِمًا حَتَّی صَلَّی الَّذِينَ خَلْفَهُمْ رَکْعَةً ثُمَّ تَقَدَّمُوا وَتَأَخَّرَ الَّذِينَ کَانُوا قُدَّامَهُمْ فَصَلَّی بِهِمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَةً ثُمَّ قَعَدَ حَتَّی صَلَّی الَّذِينَ تَخَلَّفُوا رَکْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ
عبیداللہ بن معاذ، شعیبہ، عبدالرحمن بن قاسم، صالح، بن خوات، حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نماز خوف پڑھائی تو انکی دو صفیں کیں پس پہلے اگلی صف والوں کے ساتھ ایک رکعت پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے رہے اور پچھلے لوگ ایک رکعت پڑھ کر آگے بڑھ گئے اور آگے والے پیچھے چلے گئے اب جو آگے بڑھ گئے تھے ان کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رکعت پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے رہے یہاں تک کہ جو جو لوگ پیچھے چلے گئے تھے انہوں نے ایک رکعت اور پڑھی اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرا
-