TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1034 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 1034

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ فِي طَرِيقٍ قَالَ فَصَلَّی بِنَا رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ أَقْبَلَ فَرَأَی نَاسًا قِيَامًا فَقَالَ مَا يَصْنَعُ هَؤُلَائِ قُلْتُ يُسَبِّحُونَ قَالَ لَوْ کُنْتُ مُسَبِّحًا أَتْمَمْتُ صَلَاتِي يَا ابْنَ أَخِي إِنِّي صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ فَلَمْ يَزِدْ عَلَی رَکْعَتَيْنِ حَتَّی قَبَضَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَصَحِبْتُ أَبَا بَکْرٍ فَلَمْ يَزِدْ عَلَی رَکْعَتَيْنِ حَتَّی قَبَضَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَصَحِبْتُ عُمَرَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَی رَکْعَتَيْنِ حَتَّی قَبَضَهُ اللَّهُ تَعَالَی وَصَحِبْتُ عُثْمَانَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَی رَکْعَتَيْنِ حَتَّی قَبَضَهُ اللَّهُ تَعَالَی وَقَدْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ

قعنبی، عیسیٰ بن حفص بن عاصم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں ایک سفر میں عبداللہ بن عمر کے ساتھ تھا انھوں نے دو رکعتیں پڑھائیں انھوں نے لوگوں کی طرف توجہ کی تو دیکھا کہ لوگ نماز میں مشغول ہیں پوچھا یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ میں نے کہا نوافل پڑھ رہے ہیں اس پر عبداللہ بن عمر نے کہا کہ اگر مجھے نفل ہی پڑھنا ہوتے تو میں اپنی نماز پوری کرتا (یعنی قصر نہ کرتا) اے بھتیجے میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں رہاہوں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعت سے زیادہ نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پا گئے پھر میں ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ کے ساتھ رہا انھوں نے بھی دو رکعت پر اضافہ نہیں کیا یہاں تک کہ ان کی بھی وفات ہوگئی۔ پھر میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ کے ساتھ رہا انھوں نے بھی دو رکعت پر زیادتی نہیں کی یہاں تک کہ وہ بھی وفات پا گئے۔ پھر میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ کے ساتھ رہا انھوں نے بھی دو رکعات میں اضافہ نہیں کیا یہاں تک کہ وہ بھی انتقال کر گئے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ تمھارے لیے رسول خدا کو طریقہ میں بہترین نمونہ ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: سفر میں نفل نماز پڑھنے کا بیان