Sunan Abu Dawood — Hadith 1002
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَمِّي حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ کُلُّهُمْ قَدْ حَدَّثَنِي عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُسِفَتْ الشَّمْسُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّی بِالنَّاسِ فَقَامَ فَحَزَرْتُ قِرَائَتَهُ فَرَأَيْتُ أَنَّهُ قَرَأَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَامَ فَأَطَالَ الْقِرَائَةَ فَحَزَرْتُ قِرَائَتَهُ أَنَّهُ قَرَأَ بِسُورَةِ آلِ عِمْرَانَ
عبیداللہ بن سعد، محمد بن اسحاق ، ہشام بن عروہ، عبداللہ بن ابی سلمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں سورج کو گہن لگا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف لائے اور لوگوں کو نماز پڑھائی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے تو میں نے حالت قیام کی قرات کا اندازہ لگایا پس میں نے سمجھا سورت بقرہ پڑھی ہوگی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو سجدے کیے اس کے بعد دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو گئے تو اسمیں بھی طویل قرات کی میں نے اس دوسری رکعت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قرات کا اندازہ لگایا تو وہ سورت اٰل عمران کے برابر معلوم ہوئی
-