Sahih Muslim — Hadith 4226
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ بِالزَّوْرَائِ قَالَ وَالزَّوْرَائُ بِالْمَدِينَةِ عِنْدَ السُّوقِ وَالْمَسْجِدِ فِيمَا ثَمَّهْ دَعَا بِقَدَحٍ فِيهِ مَائٌ فَوَضَعَ کَفَّهُ فِيهِ فَجَعَلَ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ فَتَوَضَّأَ جَمِيعُ أَصْحَابِهِ قَالَ قُلْتُ کَمْ کَانُوا يَا أَبَا حَمْزَةَ قَالَ کَانُوا زُهَائَ الثَّلَاثِ مِائَةِ
ابوغسان مسمعی معاذ ابن ہشام ابوقتادہ، انس بن مالک، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام زوراء کے مقام میں تھے راوی کہتے ہیں کہ زوارء مدینہ منورہ کے بازار میں مسجد کے قریب ایک مقام ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا پیالہ منگوایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی مبارک اس پانی والے پیالہ میں رکھ دی تو آپکی انگلیوں سے پانی پھوٹنے لگا پھر آپ کے تمام صحابہ نے اس سے وضو کیا حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ اے ابوحمزہ صحابہ کرام کتنی تعداد میں تھے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا صحابہ کرام اس وقت تقریبا تین سو کی تعداد میں تھے۔
Anas b. Malik reported that Allah's Apostle (may peace be upon him) and his Companions were at a place known as az-Zaura' (az-Zaura' is a place in the bazar of Medina near the mosque) that he called for a vessel containing water. He put his hand in that. And there began to spout (water) between his fingers and all the Companions performed ablution. Qatada, one of the narrators in the chain of narrators, said: Abu Hamza (the kunya of Hadrat Anas b. Malik), how many people were they? He said: They were about three hundred.