TrueHadith

Sahih Muslim, Hadith 3927 · Statement on Clothing and Adornment

Sahih MuslimHadith 3927

حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ وَاعَدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فِي سَاعَةٍ يَأْتِيهِ فِيهَا فَجَائَتْ تِلْکَ السَّاعَةُ وَلَمْ يَأْتِهِ وَفِي يَدِهِ عَصًا فَأَلْقَاهَا مِنْ يَدِهِ وَقَالَ مَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَا رُسُلُهُ ثُمَّ الْتَفَتَ فَإِذَا جِرْوُ کَلْبٍ تَحْتَ سَرِيرِهِ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ مَتَی دَخَلَ هَذَا الْکَلْبُ هَاهُنَا فَقَالَتْ وَاللَّهِ مَا دَرَيْتُ فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ فَجَائَ جِبْرِيلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاعَدْتَنِي فَجَلَسْتُ لَکَ فَلَمْ تَأْتِ فَقَالَ مَنَعَنِي الْکَلْبُ الَّذِي کَانَ فِي بَيْتِکَ إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ

سوید بن سعید عبدالعرزیز بن ابی حازم ابوسلمہ عبدالرحمن حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت جبرائیل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک وقت میں آنے کا وعدہ کیا جب وہ وقت آیا تو حضرت جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں ایک لکڑی دیکھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ مبارک سے وہ لکڑی پھینکی اور فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھر ادھر دیکھا تو تخت کے نیچے ایک کتے کے پلے پر نظر ٹھہری آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ یہ کتا یہاں کب داخل ہوا تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا اللہ کی قسم میں نہیں جانتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق وہ کتاباہر نکال دیا گیا تو اسی وقت حضرت جبرائیل آگئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور میں آپ کے انتظار میں بیٹھا رہا لیکن آپ نہیں آئے تو حضرت جبریئل نے فرمایا مجھے اس کتے نے روکا جو آپ علیہ السلام کے گھر میں تھا کیونکہ ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے کہ جس گھر میں کتے اور تصویریں ہوں۔

A'isha reported that Gabriel (peace be upon him) made a promise with Allah's Messenger (may peace be upon him) to come at a definite hour; that hour came but he did not visit him. And there was in his hand (in the hand of Allah's Apostle) a staff. He threw it from his hand and said: Never has Allah or His messengers (angels) ever broken their promise. Then he cast a glance (and by chance) found a puppy under his cot and said: 'A'isha, when did this dog enter here? She said: BY Allah, I don't know He then commanded and it was turned out. Then Gabriel came and Allah's Messenger (may peace be upon him) said to him: You promised me and I waited for you. but you did not come, whereupon he said: It was the dog in your house which prevented me (to come), for we (angels) do not enter a house in which there is a dog or a picture.

Permalink

See the full chapter: جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں ۔