Sahih Muslim — Hadith 3601
و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ سَمِعَ الشَّعْبِيَّ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ مَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ سَعْدٌ وَأُتُوا بِلَحْمِ ضَبٍّ فَنَادَتْ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُوا فَإِنَّهُ حَلَالٌ وَلَکِنَّهُ لَيْسَ مِنْ طَعَامِي
عبیداللہ بن معاذ، ابوشعبہ، توبہ، عنبری، شعبی، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ لوگ تھے ان میں حضرت سعد بھی تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوہ کا گوشت لایا گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے ایک نے آواز دے کر عرض کیا یہ گوہ کا گوشت ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم کھاؤ کیونکہ یہ حلال ہے لیکن مجھے یہ کھانا نہیں۔
Ibn 'Umar reported that there were some persons with Allah's Apostle (may peace be upon him) from among his Companions, Sa'd being one of them. There was brought to them the flesh of the lizard when a lady amongst the wives of Allah's Apostle (may peace be upon him) said: It is the flesh of the lizard. Thereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Eat, for it is lawful, but it is not my diet.