Sahih Muslim — Hadith 3560
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرْسِلُ الْکِلَابَ الْمُعَلَّمَةَ فَيُمْسِکْنَ عَلَيَّ وَأَذْکُرُ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ فَقَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ کَلْبَکَ الْمُعَلَّمَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ فَکُلْ قُلْتُ وَإِنْ قَتَلْنَ قَالَ وَإِنْ قَتَلْنَ مَا لَمْ يَشْرَکْهَا کَلْبٌ لَيْسَ مَعَهَا قُلْتُ لَهُ فَإِنِّي أَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ الصَّيْدَ فَأُصِيبُ فَقَالَ إِذَا رَمَيْتَ بِالْمِعْرَاضِ فَخَزَقَ فَکُلْهُ وَإِنْ أَصَابَهُ بِعَرْضِهِ فَلَا تَأْکُلْهُ
اسحاق بن ابراہیم حنظلی، جریر، منصور ابراہیم، ہمام بن حارث، عدی بن حاتم سے روایت ہے فرماتے ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سکھلائے گئے کتوں کو بھیجتا ہوں اور وہ میرے لیے اسکو روک رکھتے ہے اور میں اس پر اللہ کا نام بھی پڑھ لیتا ہوں تو آپ نے فرمایا جب تو اپنے سکھلائے گئے کتے کو بھیجے اور اس پر اللہ کا نام لے تو تو اسے کھا میں نے عرض کیا اگرچہ وہ اسے مار ڈالے آپ نے فرمایا اگرچہ وہ اسے مار ڈالے شرط یہ کہ کوئی اور کتا اس کے ساتھ نہ مل گیا ہو میں نے آپ سے عرض کیا میں بغیر پر کا تیر شکار کو مارتا ہوں اور وہ مر جاتا ہے آپ نے فرمایا جب تو بغیر پر کے تیر شکار کو مارے اور وہ اس کے پار ہو جائے تو اسے کھا لے اور اگر وہ تیر کے عرض سے (شکار) مر جائے تو پھر تو اسے مت کھا
'Adi b. Hatim reported: I said: Messenger of Allah, I set off trained dogs and they catch for me (the game) and I recite the came of Allah over it (I slaughter the game by reciting Bismillah-i-Allah-o-Akbar), whereupon he said: When you set off your trained dogs and you recited the name of Allah (while setting them off), then eat (the game). I said: Even if them (the trained dogs) kill that (the game)? He (the Holy Prophet) said: Even if these kill, but (on the condition) that no other dog, which you did not set off (along with your dogs), participates (in catching the game). I said to him: I throw Mi'rad, a heavy featherless blunt arrow, for hunting and killing (the game). Thereupon he said: When you throw Mi'rad, and it pierces, then eat, but if it falls flatly (and beats the game to death), then do not eat that.