Sahih Bukhari — Hadith 966
وَقَالَ لَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ زُهَيْرٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ خَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيُّ وَخَرَجَ مَعَهُ الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ وَزَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَاسْتَسْقَی فَقَامَ بِهِمْ عَلَی رِجْلَيْهِ عَلَی غَيْرِ مِنْبَرٍ فَاسْتَغْفَرَ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ يَجْهَرُ بِالْقِرَائَةِ وَلَمْ يُؤَذِّنْ وَلَمْ يُقِمْ قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ وَرَأَی عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيُّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ہم سے ابونعیم نے بواسطہ زہیر، ابواسحاق بیان کیا کہ عبداللہ بن یزید انصاری نکلے اور ان کے ساتھ براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور زید بن ارقم بھی نکلے اور بارش کی دعا کی تو اپنے دونوں پاؤں پر بغیر منبر کھڑے ہوئے اور دعا کی، پھر دو رکعت جہر کے ساتھ پڑھیں، اور نہ تو اذان دی گئی اور نہ اقامت کہی گئی اور ابواسحاق کا بیان ہے کہ عبداللہ بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن یزید نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تھا
-