Sahih Bukhari — Hadith 684
Narrated by Ibn 'Abbas
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْسِي مِنْ وَرَائِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّی وَرَقَدَ فَجَائَهُ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ وَصَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
قتیبہ بن سعید، داؤد، عمرو بن دینار، کریب، (ابن عباس کے آزاد کردہ غلام) ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک شب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمراہ نماز تہجد پڑھی تو میں ناواقفیت کی وجہ سے آپ کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا سر میرے پیچھے سے پکڑ کر مجھے اپنی داہنی جانب کرلیا اور آپ نے نماز پڑھی اور سو رہے پھر آپ کے پاس موذن آیا تو آپ نماز پڑھنے کیلئے کھڑے ہو گئے اور وضو نہیں کیا۔
Narrated Ibn 'Abbas: I prayed with the Prophet one night and stood on his left side. Allah's Apostle caught hold of my head from behind and drew me to his right and then offered the prayer and slept. Later the Mu'adh-dhin came and the Prophet stood up for prayer without performing ablution.