TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 638 · Explanation of Azan

Sahih BukhariHadith 638

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّهَا قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَرَضِهِ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ قَالَتْ عَائِشَةُ قُلْتُ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِکَ لَمْ يُسْمِعْ النَّاسَ مِنْ الْبُکَائِ فَمُرْ عُمَرَ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ لِحَفْصَةَ قُولِي لَهُ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِکَ لَمْ يُسْمِعْ النَّاسَ مِنْ الْبُکَائِ فَمُرْ عُمَرَ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ فَفَعَلَتْ حَفْصَةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْ إِنَّکُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ فَقَالَتْ حَفْصَةُ لِعَائِشَةَ مَا کُنْتُ لِأُصِيبَ مِنْکِ خَيْرًا

عبداللہ بن یوسف، مالک، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری میں فرمایا کہ ابوبکر سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں حضرت عائشہ کہتی ہے میں نے حفصہ سے کہا کہ تم حضور سے عرض کرو کہ ابوبکر جب آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو رونے کی وجہ سے لوگوں کو اپنی قرآت نہ سنا سکیں گے لہذا آپ عمر کی حکم دیجئے کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں پس حفصہ نے عرض کردیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ٹہھرو یقینا تم وہ عورتیں ہو جو یوسف کو گھیرے ہوئے تھیں ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں تو حفصہ نے عائشہ سے کہا کہ میں نے کبھی تم سے فائدہ نہ پایا۔

Narrated 'Aisha: The mother of the believers: Allah's Apostle in his illness said, "Tell Abu Bakr to lead the people in prayer." I said to him, "If Abu Bakr stands in your place; the people would not hear him owing to his (excessive) weeping. So please order 'Umar to lead the prayer." 'Aisha added I said to Hafsa, "Say to him: If Abu Bakr should lead the people in the prayer in your place, the people would not be able to hear him owing to his weeping; so please, order 'Umar to lead the prayer." Hafsa did so but Allah's Apostle said, "Keep quiet! You are verily the Companions of Joseph. Tell Abu Bakr to lead the people in the prayer. “Hafsa said to 'Aisha, "I never got anything good from you."

Permalink

See the full chapter: علم وفضل والا امامت کا زیادہ مستحق ہے