TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 6310 · Explanation of Warfare

Sahih BukhariHadith 6310

أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ أَخْبَرَنَا أَنَسٌ قَالَ لَأُحَدِّثَنَّكُمْ حَدِيثًا لَا يُحَدِّثُكُمُوهُ أَحَدٌ بَعْدِي سَمِعْتُهُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ وَإِمَّا قَالَ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ وَيَظْهَرَ الْجَهْلُ وَيُشْرَبَ الْخَمْرُ وَيَظْهَرَ الزِّنَا وَيَقِلَّ الرِّجَالُ وَيَكْثُرَ النِّسَاءُ حَتَّى يَكُونَ لِلْخَمْسِينَ امْرَأَةً الْقَيِّمُ الْوَاحِدُ

داؤد بن شبیب نے بواسطہ ہمام ، قتادہ ، حضرت انس کا قول نقل کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں تم سے ایسی حدیث بیان کروں گا جو تم سے کوئی شخص میرے بعد بیان نہ کرے گا، میں نے اس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ فرما رہے تھے کہ قیامت قائم نہ ہوگی ، یا فرمایا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ علم اٹھالیا جائے گا اور جہالت پھیل جائے گی اور شراب کو پیا جائے اور زنا کی کثرت ہوگی ، مرد کم ہوجائیں گے اور عورتوں کی زیادتی ہوجائے گی یہاں تک پچاس عورتوں پر ایک نگران ہوگا۔

-

Permalink

See the full chapter: زنا کرنے والوں کے گناہ کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ وہ لوگ زنا نہیں کرتے ہیں اور زنا کے قریب نہ جاؤ اس لئے وہ فحش اور برا راستہ ہے۔