TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 6233 · Statement on the Teaching of Obligations

Sahih BukhariHadith 6233

Narrated by 'Urwa

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَدْنَ أَنْ يَبْعَثْنَ عُثْمَانَ إِلَی أَبِي بَکْرٍ يَسْأَلْنَهُ مِيرَاثَهُنَّ فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نُورَثُ مَا تَرَکْنَا صَدَقَةٌ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وفات ہوگئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویوں نے حضرت عثمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بھیجنا چاہا تاکہ ان سے اپنی میراث طلب کریں، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا کہ ہمارا کوئی وارث نہیں ہوگا اور جو کچھ ہم نے چھوڑا ہے وہ صدقہ ہے۔

Narrated 'Urwa: 'Aisha said, "When Allah's Apostle died, his wives intended to send 'Uthman to Abu Bakr asking him for their share of the inheritance." Then 'Aisha said to them, "Didn't Allah's Apostle say, 'Our (Apostles') property is not to be inherited, and whatever we leave is to be spent in charity?'"

Permalink

See the full chapter: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ ہمارا کوئی وارث نہ ہوگا۔