Sahih Bukhari — Hadith 5742
Narrated by Anas
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ وَأَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ فِي سَفَرٍ وَکَانَ غُلَامٌ يَحْدُو بِهِنَّ يُقَالُ لَهُ أَنْجَشَةُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُوَيْدَکَ يَا أَنْجَشَةُ سَوْقَکَ بِالْقَوَارِيرِ قَالَ أَبُو قِلَابَةَ يَعْنِي النِّسَائَ
سلیمان بن حرب حماد ثابت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ و ایوب ابوقلابہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے اور ایک غلام تیزی سے اونٹوں کو ہانک رہا تھا اس کا نام انجشہ تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے انجشہ آہستہ آہستہ لے چل یہ شیشے ہیں اور ابوقلابہ کا بیان ہے کہ شیشے سے آپ علیہ السلام کی مراد عورتیں تھیں۔
Narrated Anas: The Prophet was on a journey and a slave named Anjasha was chanting (singing) for the camels to let them go fast (while driving). The Prophet said, "O Anjasha, drive slowly (the camels) with the glass vessels!" Abu Qilaba said, "By the glass vessels' he meant the women (riding the camels)."