Sahih Bukhari — Hadith 5691
Narrated by 'Aisha
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْفِرَ فَرَأَی صَفِيَّةَ عَلَی بَابِ خِبَائِهَا کَئِيبَةً حَزِينَةً لِأَنَّهَا حَاضَتْ فَقَالَ عَقْرَی حَلْقَی لُغَةٌ لِقُرَيْشٍ إِنَّکِ لَحَابِسَتُنَا ثُمَّ قَالَ أَکُنْتِ أَفَضْتِ يَوْمَ النَّحْرِ يَعْنِي الطَّوَافَ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ فَانْفِرِي إِذًا
آدم شعبہ حکم ابراہیم اسود حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واپسی کا ارادہ کیا تو صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ اپنے خیمے کے دروازے پر غمگین کھڑی ہیں اس لئے کہ انہیں حیض آنے لگا تھا آپ نے فرمایا مونڈی کاٹی (یہ قریش کی زبان سے) بے شک تو ہمیں روکنے والی ہے پھر فرمایا کیا تو نحر کے دن طواف افاضہ کر چکی ہے حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ہاں تو آپ نے فرمایا پھر تو بھی چل۔
Narrated 'Aisha: The Prophet intended to return home after the performance of the Hajj, and he saw Safiya standing at the entrance of her tent, depressed and sad because she got her menses. The Prophet said, "Aqra Halqa! --An expression used in the Quraish dialect--"You will detain us." The Prophet then asked (her), "Did you perform the Tawaf Al-Ifada on the Day of Sacrifice (10th of Dhul-Hijja)?" She said, "Yes." The Prophet said, "Then you can leave (with us)."