TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 5570 · Explanation of Respect

Sahih BukhariHadith 5570

Narrated by 'Abdullah bin Mulaika

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ يَهُودَ أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا السَّامُ عَلَيْکُمْ فَقَالَتْ عَائِشَةُ عَلَيْکُمْ وَلَعَنَکُمْ اللَّهُ وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْکُمْ قَالَ مَهْلًا يَا عَائِشَةُ عَلَيْکِ بِالرِّفْقِ وَإِيَّاکِ وَالْعُنْفَ وَالْفُحْشَ قَالَتْ أَوَلَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا قَالَ أَوَلَمْ تَسْمَعِي مَا قُلْتُ رَدَدْتُ عَلَيْهِمْ فَيُسْتَجَابُ لِي فِيهِمْ وَلَا يُسْتَجَابُ لَهُمْ فِيَّ

محمد بن سلام، عبدالوہاب، ایوب، عبداللہ بن ابی ملیکہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ یہود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو کہا السَّامُ عَلَيْکُمْ (تم پر ہلاکت ہو) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ عَلَيْکُمْ وَلَعَنَکُمْ اللَّهُ وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْکُمْ (تم ہی پر ہلاکت ہو اللہ تم پر لعنت کرے اور اپنا غضب نازل کرے) آپ نے فرمایا، عائشہ چھوڑ و بھی، نرمی اختیار کرو، کج خلقی اور فحش گوئی سے پرہیز کرو، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا، آپ نے سنا نہیں جو ان لوگوں نے کہا، آپ نے فرمایا کیا تم نے نہیں سنا جو میں نے جواب دیا میں نے ان پر وہی لوٹا دیا میری بات تو ان کے حق میں مقبول ہوجائے گی، لیکن ان کی بات میرے حق میں قبول نہ ہوگی۔

Narrated 'Abdullah bin Mulaika: 'Aisha said that the Jews came to the Prophet and said, "As-Samu 'Alaikum" (death be on you). 'Aisha said (to them), "(Death) be on you, and may Allah curse you and shower His wrath upon you!" The Prophet said, "Be calm, O 'Aisha ! You should be kind and lenient, and beware of harshness and Fuhsh (i.e. bad words)." She said (to the Prophet), "Haven't you heard what they (Jews) have said?" He said, "Haven't you heard what I have said (to them)? I said the same to them, and my invocation against them will be accepted while theirs against me will be rejected (by Allah). "

Permalink

See the full chapter: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ تو فحش گوئی کی عادت تھی اور نہ قصداً فحش گوئی کرتے تھے