Sahih Bukhari — Hadith 5078
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلِمَةَ أَخْبَرَ عَبْدَ اللَّهِ أَنَّ جَارِيَةً لِکَعْبِ بْنِ مَالِکٍ تَرْعَی غَنَمًا لَهُ بِالْجُبَيْلِ الَّذِي بِالسُّوقِ وَهُوَ بِسَلْعٍ فَأُصِيبَتْ شَاةٌ فَکَسَرَتْ حَجَرًا فَذَبَحَتْهَا بِهِ فَذَکَرُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُمْ بِأَکْلِهَا
موسی، جویریہ، نافع، بنی سلمہ کے ایک شخص کہتے ہیں کہ عبداللہ نے کہا کہ کعب بن مالک کی ایک لونڈی چھوٹی پہاڑی پر جو سوق میں مقام سلع پر ہے، ان کی بکریاں چرایا کرتی تھی، ایک بکری کو بیماری لاحق ہوگئی، تو اس لونڈی نے ایک پتھر توڑا اور اس کو ذبح کردیا، لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے کھانے کا حکم دیا۔
Narrated 'Abdullah that Ka'b had a slave girl who used to graze his sheep on a small mountain, called "Sl'a", situated near the market. Once a sheep was dying, so she broke a stone and slaughtered it with it. When they mentioned that to the Prophet, he, permitted them to eat it.