TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 4688 · Discussion on Marriage

Sahih BukhariHadith 4688

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيتُکِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ إِذَا رَجُلٌ يَحْمِلُکِ فِي سَرَقَةِ حَرِيرٍ فَيَقُولُ هَذِهِ امْرَأَتُکَ فَأَکْشِفُهَا فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَأَقُولُ إِنْ يَکُنْ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ

عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، ہشام اپنے والد سے، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں نے تم کو دوبار خواب میں دیکھا تھا، ایک شخص تیری صورت (تصویر) ریشمی کپڑے میں لپیٹے ہوئے کہتا ہے کہ یہ آپ کی زوجہ ہیں، میں نے اسے کھولا تو وہ تمہاری صورت (تصویر) تھی، پھر میں نے کہا اگر یہ بات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو وہ اس کو جاری کرکے رہے گا۔

Narrated 'Aisha: Allah's Apostle said (to me), "You have been shown to me twice in (my) dreams. A man was carrying you in a silken cloth and said to me, 'This is your wife.' I uncovered it; and behold, it was you. I said to myself, 'If this dream is from Allah, He will cause it to come true.' "

Permalink

See the full chapter: تنگدست مسلمان جو قرآن کریم جانتا ہو اس کا نکاح کرادینے کا بیان، اس میں سہل کی روایت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے