TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 4480 · Explanation of Tafsir (Quranic Exegesis)

Sahih BukhariHadith 4480

Narrated by Abdullah

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَقَدْ رَأَی مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْکُبْرَی قَالَ رَأَی رَفْرَفًا أَخْضَرَ قَدْ سَدَّ الْأُفُقَ

قبیصہ، سفیان، اعمش، ابراہیم، علقمہ، عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ (لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰيٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى) 53۔ النجم : 18) آپ نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں سے مراد یہ ہے کہ آپ نے منبر زفرف دیکھا تھا جو تمام افق کو ڈھکے ہوئے تھا۔ آیت کیا تم نے لات وعزی کو دیکھا ہے

Narrated Abdullah: (regarding the revelation) Truly he (Muhammad) did see of the signs of his Lord; the Greatest!' (53.18) The Prophet saw a green screen covering the horizon.

Permalink

See the full chapter: تفسیر سورت والنجم! اور مجاہد نے کہا ذومرۃ کے معنی ہیں قوت والا قاب قوسین دو کمانوں کے درمیان کا فاصلہ ضیزی ٹیڑھی واکدی اپنی بخشش روک لی رب الشعری شعری ایک ستارہ ہے جو زاء کے پیچھے طلوع ہونے والا الذی وفی جو کچھ اس پر فرض تھا اس کو پورا کیا ازفت الازفۃ قیامت قریب ہوئی سامدون برطمہ جو ایک کھیل ہے اور عکرمہ نے کہا کہ حمیری زبان میں اس کے معنی گانے کے ہیں اور ابراہیم نے کہا افتجادولونہ کیا تم اس سے جھگڑا کرتے ہو اور حسن نے افتمر رونہ پڑھا اس سے مراد یہ ہے کہ کیا تم انکار کرتے ہو مازاغ محمد کی نگاہ وما طغعی اور نہ اس سے آگے بڑھی جو اس نے دیکھی فتماروا جھٹلایا اور حسن نے کہا کہ اذا ھوی جب غائب ہونے لگے غروب ہونے لگے اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اغنی واقنی دیا اور خوش ہو گیا۔