TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 4308 · Explanation of Tafsir (Quranic Exegesis)

Sahih BukhariHadith 4308

Narrated by Abdullah bin Ka'b

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح قَالَ أَحْمَدُ وَحَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ کَعْبٍ وَکَانَ قَائِدَ کَعْبٍ مِنْ بَنِيهِ حِينَ عَمِيَ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ فِي حَدِيثِهِ وَعَلَی الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ خُلِّفُوا قَالَ فِي آخِرِ حَدِيثِهِ إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي صَدَقَةً إِلَی اللَّهِ وَإِلَی رَسُولِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسِکْ بَعْضَ مَالِکَ فَهُوَ خَيْرٌ لَکَ

احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، احمد، عنبسہ، یونس، ابن شہاب، عبدالرحمن بن کعب، عبداللہ بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں اور یہ عبداللہ وہی ہیں کہ جب حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نابینا ہوگئے تو یہ انہیں سہارا دے کر چلتے تھے۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے اپنے والد سے سنا ہے کہ وہ آیت ( وَّعَلَي الثَّلٰثَةِ الَّذِيْنَ خُلِّفُوْا ) 9۔ التوبہ : 118) کے بارے میں بیان کرتے تھے اور سب سے آخر میں یہ بات فرماتے تھے کہ میں نے اپنی توبہ کے قبول ہونے کی خوشی میں اپنا تمام مال اللہ کے راستے میں خرچ کردینا چاہا تھا مگر حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ سب مال صدقہ نہ کرو اور کچھ اپنے لئے رکھ لو اور وہ تمہارے لئے مفید ہوگا۔

Narrated Abdullah bin Ka'b: I heard Ka'b bin Malik talking about the Verse:-- 'And to the three (He also forgave) who remained behind.' (9.118) saying in the last portion of his talk, "(I said), 'As a part (sign) of my repentance, I would like to give up all my property in the cause of Allah and His Apostle,' The Prophet said to me, 'Keep some of your wealth as it is good for you." (To the three (He also forgave) who remained behind till for them the earth, vast as it is, was straitened..." (9.118)

Permalink

See the full chapter: اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ نے مہر بانی فرمائی نبی پر اور مہاجرین وانصار پر جنہوں نے نبی کی مشکل اور پریشانی کے وقت میں بھی پیروی کی حالانکہ ان میں سے ایک گروہ کے دل ٹیڑ ھے ہو جانے والے تھے پھر اللہ نے ان پر اپنی مہربانی فرمائی بے شک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔