Sahih Bukhari — Hadith 4053
Narrated by Jarir
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِکٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ جَرِيرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ لِجَرِيرٍ اسْتَنْصِتْ النَّاسَ فَقَالَ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي کُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُکُمْ رِقَابَ بَعْضٍ
حفص بن عمر شعبہ علی بن مدرک ابی زرعہ بن عمرو بن جریر حضرت جریر بجلی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حجۃ الوداع میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ سب لوگوں کو خاموش کرا دو تاکہ میں جو کہوں وہ سن سکیں اس کے بعد آپ نے فرمایا اے لوگو! میرے بعد میں ایسا مت کرنا کہ اسلام سے پھر جاؤ اور کافر ہو کر آپس میں ایک دوسرے کی گردن کاٹنے لگو
Narrated Jarir: The Prophet ordered me during Hajjatul-Wada'. "Ask the people to listen." He then said, "Do not become infidels after me by cutting the necks (throats) of one another. "