Sahih Bukhari — Hadith 400
Narrated by Anas
حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی نُخَامَةً فِي الْقِبْلَةِ فَحَکَّهَا بِيَدِهِ وَرُئِيَ مِنْهُ کَرَاهِيَةٌ أَوْ رُئِيَ کَرَاهِيَتُهُ لِذَلِکَ وَشِدَّتُهُ عَلَيْهِ وَقَالَ إِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا قَامَ فِي صَلَاتِهِ فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ أَوْ رَبُّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قِبْلَتِهِ فَلَا يَبْزُقَنَّ فِي قِبْلَتِهِ وَلَکِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ ثُمَّ أَخَذَ طَرَفَ رِدَائِهِ فَبَزَقَ فِيهِ وَرَدَّ بَعْضَهُ عَلَی بَعْضٍ قَالَ أَوْ يَفْعَلُ هَکَذَا
مالک بن اسماعیل، زہیر، حمید، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ کی جانب میں کچھ بلغم دیکھا اس کو آپ نے اپنے ہاتھ سے صاف کردیا اور آپ کی ناگواری معلوم ہوئی (یا یہ کہ اس کے سبب سے آپ پر اس کی سختی معلوم ہوئی) اور آپ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں کھڑا ہوتا ہے، تو وہ اپنے پرودگار اس کے اور قبلہ کے درمیان میں ہوتا ہے، لہذا وہ اپنے قبلہ (کی جانب) نہ تھوکے، بلکہ اپنی بائیں جانب یا اپنے پیر کے نیچے، پھر آپ نے اپنی چادر کا کنارہ لیا اور اس میں تھوکا اور اس کو مل دیا اور فرمایا کہ یا اس طرح کرے۔
Narrated Anas: The Prophet saw expectoration (on the wall of the mosque) in the direction of the Qibla and scraped it off with his hand. It seemed that he disliked it and the sign of disgust was apparent from his face. He said, "If anyone of you stands for the prayer, he is speaking in private to his Lord, (or) his Lord is between him and his Qibla, therefore he should not spit towards his Qibla, but he could spit either on his left or under his foot." Then he took the corner of his sheet and spat in it, folded it and said, "Or do like this."