TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 3981 · Statement on Battles

Sahih BukhariHadith 3981

Narrated by 'Abdullah bin Amr

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ الشَّاعِرِ الْأَعْمَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ لَمَّا حَاصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الطَّائِفَ فَلَمْ يَنَلْ مِنْهُمْ شَيْئًا قَالَ إِنَّا قَافِلُونَ إِنْ شَائَ اللَّهُ فَثَقُلَ عَلَيْهِمْ وَقَالُوا نَذْهَبُ وَلَا نَفْتَحُهُ وَقَالَ مَرَّةً نَقْفُلُ فَقَالَ اغْدُوا عَلَی الْقِتَالِ فَغَدَوْا فَأَصَابَهُمْ جِرَاحٌ فَقَالَ إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا إِنْ شَائَ اللَّهُ فَأَعْجَبَهُمْ فَضَحِکَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً فَتَبَسَّمَ قَالَ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الْخَبَرَ کُلَّهُ

علی بن عبداللہ، سفیان، عمرو، ابوالعباس، نابینا شاعر، عبداللہ بن عمرو سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا اور ان سے آپ کو کچھ حاصل نہ ہوا تو آپ نے فرمایا ان شاء اللہ ہم (محاصرہ اٹھا کر) واپس چلے جائیں گے مسلمانوں پر یہ بات گراں سی گزری اور کہنے لگے کہ بغیر اسے فتح کئے ہوئے ہم واپس چلے جائیں (راوی نے کبھی نذہب کی جگہ) نقفل کہا تو آپ نے فرمایا اچھا صبح جا کر لڑنا چنانچہ وہ لڑے تو زخمی ہو گئے آپ نے فرمایا کل ان شاء اللہ ہم لوٹ چلیں گے اب مسلمانوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان اچھا معلوم ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنسے، سفیان نے کبھی کہا کہ مسکرائے، حمیدی کہتے ہیں کہ یہ ساری حدیث ہم سے سفیان نے بیان کی۔

Narrated 'Abdullah bin Amr: When Allah's Apostle besieged Taif and could not conquer its people, he said, "We will return (to Medina) If Allah wills." That distressed the Companions (of the Prophet and they said, "Shall we go away without conquering it (i.e. the Fort of Taif)?" Once the Prophet said, "Let us return." Then the Prophet said (to them), "Fight tomorrow." They fought and (many of them) got wounded, whereupon the Prophet said, "We will return (to Medina) tomorrow if Allah wills." That delighted them, whereupon the Prophet smiled. The sub-narrator, Sufyan said once, "(The Prophet) smiled."

Permalink

See the full chapter: غزوہ طائف کا بیان جو بقول موسیٰ بن عقبہ شوال سن ۸ھ میں ہوا۔