TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 3812 · Statement on Battles

Sahih BukhariHadith 3812

Narrated by Abu Said Al-Khudri

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ نَزَلَ أَهْلُ قُرَيْظَةَ عَلَی حُکْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی سَعْدٍ فَأَتَی عَلَی حِمَارٍ فَلَمَّا دَنَا مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَ لِلْأَنْصَارِ قُومُوا إِلَی سَيِّدِکُمْ أَوْ خَيْرِکُمْ فَقَالَ هَؤُلَائِ نَزَلُوا عَلَی حُکْمِکَ فَقَالَ تَقْتُلُ مُقَاتِلَتَهُمْ وَتَسْبِي ذَرَارِيَّهُمْ قَالَ قَضَيْتَ بِحُکْمِ اللَّهِ وَرُبَّمَا قَالَ بِحُکْمِ الْمَلِکِ

محمد بن بشار، منذر، شعبہ، سعد بن ابراہیم، ابوامامہ، حضرت ابوسعید خدری سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بنی قریظہ سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فیصلہ پر راضی ہو کر قلعہ سے اتر آئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد کو بلوایا وہ گدھے پر بیٹھے ہوئے جب مسجد کے قریب آئے تو آپ نے انصار سے فرمایا۔ اٹھو! اپنے سردار کے لینے کے لئے یا یہ فرمایا کہ اٹھو! اس کے لینے کو جو سب میں بہتر ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ بنی قریظہ تمہارے فیصلہ پر راضی ہو کر اتر آئے ہیں انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! جو ان میں لڑائی کے قابل ہیں ان کو قتل کردیا جائے۔ اور عورتوں و بچوں کو قیدی بنا لیا جائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے خدا کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا یا بادشاہ کی مرضی کے مطابق۔

Narrated Abu Said Al-Khudri: The people of (Banu) Quraiza agreed to accept the verdict of Sad bin Mu'adh. So the Prophet sent for Sad, and the latter came (riding) a donkey and when he approached the Mosque, the Prophet said to the Ansar, "Get up for your chief or for the best among you." Then the Prophet said (to Sad)." These (i.e. Banu Quraiza) have agreed to accept your verdict." Sad said, "Kill their (men) warriors and take their offspring as captives, "On that the Prophet said, "You have judged according to Allah's Judgment," or said, "according to the King's judgment."

Permalink

See the full chapter: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جنگ خندق سے واپس آنا اور یہود ان بنی قریظہ پر چڑھائی کرنا اور ان کا محاصرہ کرنا ۔