Sahih Bukhari — Hadith 3706
Narrated by Az-Zuhri
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي إِمَارَتِهِ أَخَّرَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ الْعَصْرَ وَهُوَ أَمِيرُ الْکُوفَةِ فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو مَسْعُودٍ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيُّ جَدُّ زَيْدِ بْنِ حَسَنٍ شَهِدَ بَدْرًا فَقَالَ لَقَدْ عَلِمْتَ نَزَلَ جِبْرِيلُ فَصَلَّی فَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسَ صَلَوَاتٍ ثُمَّ قَالَ هَکَذَا أُمِرْتُ کَذَلِکَ کَانَ بَشِيرُ بْنُ أَبِي مَسْعُودٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ
ابو الیمان شعیب زہری سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زبیر سے سنا وہ عمر بن عبدالعزیز کی حکومت کے زمانہ کا حال بیان کرتے ہیں کہ ایک دن مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن شعبہ نے جو معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے کوفہ کے حاکم تھے عصر کی نماز میں دیر کی تو ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ عقبہ بن عمرو انصاری جو زید بن حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نانا تھے اور جنگ بدر میں شریک تھے مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہنے لگے کہ تم کو معلوم ہی ہے کہ معراج کی صبح کو جبریل اترے اور نماز پڑھائی آپ نے پانچوں نمازیں ان کے پیچھے پڑھیں پھر جبریل علیہ السلام کہنے لگے کہ اسی طرح آپ کو حکم دیا گیا ہے عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ بشیر بن ابی مسعود اپنے والد سے یہ روایت اسی طرح نقل فرمایا کرتے تھے۔
Narrated Az-Zuhri: I heard 'Urwa bin Az-Zubair talking to 'Umar bin 'Abdul 'Aziz during the latter's Governorship (at Medina), he said, "Al-Mughira bin Shu'ba delayed the 'Asr prayer when he was the ruler of Al-Kufa. On that, Abu Mas'ud. 'Uqba bin 'Amr Al-Ansari, the grand-father of Zaid bin Hasan, who was one of the Badr warriors, came in and said, (to Al-Mughira), 'You know that Gabriel came down and offered the prayer and Allah's Apostle prayed five prescribed prayers, and Gabriel said (to the Prophet ), "I have been ordered to do so (i.e. offer these five prayers at these fixed stated hours of the day)."