TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 345 · Discussion on Salah

Sahih BukhariHadith 345

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ سَائِلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصَّلَاةِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَلِکُلِّکُمْ ثَوْبَانِ

عبداللہ بن یوسف، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ کسی نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہیں؟ (یعنی جائز ہے )

Narrated Abu Huraira: A person asked Allah's Apostle about the offering of the prayer in a single garment. Allah's Apostle replied, "Has every one of you got two garments?"

Permalink

See the full chapter: صرف ایک کپڑے کو لپیٹ کر نماز پڑھنے کا بیان اور زہری نے اپنی حدیث میں بیان کیا ہے کہ ملتحف کے معنی متوشح کے ہیں اور متوشح وہ شخص ہے جو چادر کے دونوں سرے اپنے مونڈھوں پر ڈال لے اور یہی اشتمال علی منکبیہ ( کا مطلب) ہے اور ام ہانی نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ایک کپڑے سے التحاف کیا، جس کے دونوں سرے دونوں مونڈھوں پر ڈال لئے