TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 268 · Discussion on Ghusl

Sahih BukhariHadith 268

Narrated by Aisha

حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنَّا إِذَا أَصَابَتْ إِحْدَانَا جَنَابَةٌ أَخَذَتْ بِيَدَيْهَا ثَلَاثًا فَوْقَ رَأْسِهَا ثُمَّ تَأْخُذُ بِيَدِهَا عَلَی شِقِّهَا الْأَيْمَنِ وَبِيَدِهَا الْأُخْرَی عَلَی شِقِّهَا الْأَيْسَرِ

خلاد بن یحیی ، ابراہیم بن نافع، حسن بن مسلم، صفیہ بنت شیبہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کو جنابت ہو جاتی تھی، تو وہ اس طرح غسل کرتی تھی کہ اپنے دونوں ہاتھوں سے تین مرتبہ اپنے سر پر پانی لے کر ڈالتی تھی، پھر اپنے ہاتھ سے سر کے داہنے حصہ کو (پکڑ کر) ملتی تھی اور دوسرے ہاتھ سے سر کے بائیں حصہ کو (ملتی تھی) ۔

Narrated Aisha: Whenever any one of us was Junub, she poured water over her head thrice with both her hands and then rubbed the right side of her head with one hand and rubbed the left side of the head with the other hand.

Permalink

See the full chapter: غسل میں اپنے سر کے داہنے حصہ سے ابتدا کرنے والے کا بیان