TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 2567 · Discussion on Wills

Sahih BukhariHadith 2567

Narrated by Anas bin Malik

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ أَمَرَ بِبِنَائِ الْمَسْجِدِ وَقَالَ يَا بَنِي النَّجَّارِ ثَامِنُونِي بِحَائِطِکُمْ هَذَا قَالُوا لَا وَاللَّهِ لَا نَطْلُبُ ثَمَنَهُ إِلَّا إِلَی اللَّهِ عزوجل

اسحاق عبد الصمد، عبدالوارث ابوالتیاح، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو آپ نے مسجد بنانے کا حکم دیا اور فرمایا کہ اے بنی نجار تم اپنا یہ باغ میرے ہاتھ فروخت کر ڈالو ان لوگوں نے کہا خدا کی قسم ہم اس کی قیمت اللہ کے سوا اور کسی سے نہیں لیں گے۔

Narrated Anas bin Malik: When Allah's Apostle came to Medina, he ordered that a mosque be built. He said, "O Bani An-Najjar! Suggest me a price for the garden of yours." They replied, "By Allah, we will not ask its price except from Allah."

Permalink

See the full chapter: مسجد کے لئے زمین وقف کر نے کا بیان