TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 2487 · Statement on Testimonies

Sahih BukhariHadith 2487

Narrated by Said bin Jubair

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلَنِي يَهُودِيٌّ مِنْ أَهْلِ الْحِيرَةِ أَيَّ الْأَجَلَيْنِ قَضَی مُوسَی قُلْتُ لَا أَدْرِي حَتَّی أَقْدَمَ عَلَی حَبْرِ الْعَرَبِ فَأَسْأَلَهُ فَقَدِمْتُ فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ قَضَی أَکْثَرَهُمَا وَأَطْيَبَهُمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ فَعَلَ

محمد بن عبدالرحیم سعید بن سلیمان مروان بن شجاع سالم افطس سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے حیرہ کے ایک یہودی نے پوچھا کہ حضرت موسیٰ نے دو مدتوں میں سے کون سی مدت پوری کی؟ میں نے کہا میں نہیں جانتا میں عرب کے کسی عالم کے پاس جا کر جب تک پوچھ نہ لوں (میں نہیں بتا سکتا) میں ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں جو زیادہ عمدہ مدت تھی وہ پوری کی اس لیے کہ اللہ کے رسول جو بات کہتے ہیں وہ پوری کرتے ہیں۔

Narrated Said bin Jubair: A Jew from Hira asked me which one of the two periods Musa (i.e. Prophet Moses) completed. I said, "I don't know, (but wait) till I see the most learned 'Arab and enquire him about it." So, I went to Ibn 'Abbas and asked him. He replied, "Moses completed the longer and better period." Ibn 'Abbas added, "No doubt, an apostle of Allah always does what he says."

Permalink

See the full chapter: اس شخص کا بیان جو وعدہ پورا کرنے کا حکم دے اور حسن بصری نے یہ کہا ہے اور حضرت اسمٰعیل کا یہ وصف بیان کیا گیا ہے کہ وہ وعدہ کے سچے تھے اور ابن اشوع نے وعدہ پورا کرنے کا حکم دیا اور سمرہ (بن جدب) سے اسی طرح نقل کیا مسور بن مخرمہ کا بیان ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ایک داماد کا ذکر کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے جو وعدہ مجھ سے کیا تھا پورا کر دیا ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ میں نے اسحق بن ابراہیم کو دیکھا کہ ابن اشوع کی حدیث سے استدلال کرتے تھے۔