Sahih Bukhari — Hadith 2409
Narrated by Al-Miswar bin Makhrama
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ مِنْهَا شَيْئًا فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا بُنَيَّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ فَقَالَ ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي قَالَ فَدَعَوْتُهُ لَهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَائٌ مِنْهَا فَقَالَ خَبَأْنَا هَذَا لَکَ قَالَ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ رَضِيَ مَخْرَمَةُ
قتیبہ بن سعید ابن ابی ملیکہ مسور بن مخرمہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبائیں تقسیم فرمائیں لیکن مخرمہ کو کچھ بھی نہیں دیا مخرمہ نے کہا اے میرے بیٹے میرے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چل میں ان کے ساتھ چلا تو انہوں نے کاہ کہ اندر جا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میرے واسطے بلا لا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے اس حال میں کہ انہیں قباؤں میں سے ایک قبا پہنے ہوئے تھے آپ نے فرمایا ہم نے تیرے واسطے اس کو چھپا رکھا تھا مخرمہ نے اس کو دیکھا اور اس کو دیکھ کر خوش ہوگئے۔
Narrated Al-Miswar bin Makhrama: Allah's Apostle distributed some cloaks but did not give anything thereof to Makhrama. Makhrama said (to me), "O son! accompany me to Allah's Apostle." When I went with him, he said, "Call him to me." I called him (i.e. the Prophet ) for my father. He came out wearing one of those cloaks and said, "We kept this (cloak) for you, (Makhrama)." Makhrama looked at the cloak and said, "Makhrama is pleased," (or the Prophet said), "Is Makhrama pleased?"