Sahih Bukhari — Hadith 2310
Narrated by Jabala
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَبَلَةَ قَالَ کُنَّا بِالْمَدِينَةِ فَأَصَابَتْنَا سَنَةٌ فَکَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَرْزُقُنَا التَّمْرَ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمُرُّ بِنَا فَيَقُولُ لَا تَقْرُنُوا فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْإِقْرَانِ إِلَّا أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ مِنْکُمْ أَخَاهُ
ابوالید، شعبہ، جبلہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ ہم مدینہ میں تھے تو ہم لوگ قحط میں مبتلا ہوئے، ابن زبیر ہم لوگوں کو کھجوریں کھلاتے تھے اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہم لوگوں کے پاس سے گزرتے، تو کہتے دو کھجوریں ملا کر نہ کھاؤ، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو کھجوریں ملا کر کھانے سے منع فرمایا ہے، جب تک کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے اجازت نہ لے لے۔
Narrated Jabala: "While at Medina we were struck with famine. Ibn Az-Zubair used to provide us with dates as our food. Ibn 'Umar used to pass by us and say, "Don't eat two dates together at a time as the Prophet has forbidden eating two dates together at a time (in a gathering) unless one takes the permission of one's companion brother."