TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 1437 · Explanation of Hajj

Sahih BukhariHadith 1437

Narrated by Musa bin 'Uqba

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رُئِيَ وَهُوَ فِي مُعَرَّسٍ بِذِي الْحُلَيْفَةِ بِبَطْنِ الْوَادِي قِيلَ لَهُ إِنَّکَ بِبَطْحَائَ مُبَارَکَةٍ وَقَدْ أَنَاخَ بِنَا سَالِمٌ يَتَوَخَّی بِالْمُنَاخِ الَّذِي کَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُنِيخُ يَتَحَرَّی مُعَرَّسَ رَسُولِ اللَّه صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ أَسْفَلُ مِنْ الْمَسْجِدِ الَّذِي بِبَطْنِ الْوَادِي بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الطَّرِيقِ وَسَطٌ مِنْ ذَلِکَ

محمد بن ابی بکر، فضل بن سلیمان، موسیٰ بن عقبہ، سالم بن عبداللہ اپنے والد سے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ معرس ذی الحلیفہ وسط وادی میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب دکھایا گیا کہ آپ مبارک پتھریلی زمین میں ہیں اور ہمارے ساتھ سالم نے بھی تلاش کرکے اونٹ کو اسی جگہ بٹھایا، جہاں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اترنے کی جگہ پر اپنے اونٹ کو بٹھائے ہوئے تھے۔ وہ اس مسجد سے نیچے ہے جو وادی کے وسط میں ہے اور اترنے والوں اور راستہ کے وسط میں ہے۔

Narrated Musa bin 'Uqba: Salim bin 'Abdullah's father said, "The Prophet said that while resting in the bottom of the valley at Mu'arras in Dhul-Hulaifa, he had been addressed in a dream: 'You are verily in a blessed valley.' " Salim made us to dismount from our camels at the place where 'Abdullah used to dismount, aiming at the place where Allah's Apostle had rested and it was below the Mosque situated in the middle of the valley in between them (the residence) and the road. ________________________________________

Permalink

See the full chapter: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ عقیق ایک مبارک وادی ہے ۔