Sahih Bukhari — Hadith (internal ref #1121929)
Narrated by 'Aisha
وقال الیث حدثنی یونس عن ابن شہاب قال اخبرنی ابوسلمۃ بن عبدالرحمن ان عائشۃ زوج النبی صلی اللہ علیہ وسلم بتخیر ازواجہ بدابی فقال انی ذاکرلک امرا فلاعلیک ان لاتعجلی حتی تستامری ابویک قالت وقد علم ان ابوی لم یکونا یامر انی بفراقہ قالت ثم قال ان اللہ جل ثنائہ قال یایھاالنی قل لازاواجک ان کنتن تردن الحیواۃ الدنیا وزینتھا الی اجرا عظیما قالت فقلت فی ای ھذا استامر ابوی فانی ارید اللہ ورسولہ والدارالاخرۃ قالت ثم فعل ازواج النبی صلی اللہ علیہ وسلم مثل مافعلت تابعہ موسیٰ بن اعین عن معمر عن الزھری قال اخبرنی ابوسلمہ وقال عبدالرزاق وابوسفیان المعمری عن معمر عن الزھری عن عروہ عن عائشۃ۔
لیث، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ جس وقت اللہ تعالیٰ کا یہ حکم آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے سب سے اول مجھ سے فرمایا کہ میں تم سے ایک بات کہتا ہوں جواب میں جلدی مت کرنا بلکہ اپنے والدین سے پوچھ کر جواب دینا یہ بات آپ نے اس غرض سے فرمائی کہ کہیں میں مال کو پسند نہ کرلوں کیونکہ والدین تو آخرت اور رسول اللہ ہی کو پسند کریں گے اس کے بعد آپ نے فرمایا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا! اگر تم دنیا کے مال و متاع کو پسند کرتی ہو تو پھر میں تم کو بہت سا مال دے کر خوشی سے رخصت کردوں اور اگر تم اللہ و رسول اور آخرت کو پسند کرتی ہو تو خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے بڑا اجر مقرر کیا ہے مگر شرط یہ ہے کہ تم نیکی پر قائم رہو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آپ سے عرض کیا میں اس کو والدین سے کیا پوچھوں میں تو اللہ و رسول اور آخرت کو پسند کرتی ہوں پھر یہی بات حضور نے دوسری ازواج سے فرمائی اور ان سب نے بھی یہی جواب دیا موسیٰ بن اعین، معمر، زہری، ابوسلمہ، عبدالرزاق، ابوسفیان سے اس کے متابع حدیث روایت کی نیز زہری، عروہ سے وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بھی روایت کرتے ہیں۔
Narrated 'Aisha: (the wife of the Prophet) when Allah's Apostle was ordered to give option to his wives, he started with me, saying, "I am going to mention to you something, but you shall not hasten (to give your reply) unless you consult your parents." The Prophet knew that my parents would not order me to leave him. Then he said, "Allah says: 'O Prophet (Muhammad)! Say to your wives: If you desire the life of this world and its glitter........a great reward." (33.28-29) I said, "Then why I consult my parents? Verily, I seek Allah, His Apostle and the Home of the Hereafter." Then all the other wives of the Prophet did the same as I did.