TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith #1110040 · Explanation of Faith

Sahih BukhariHadith (internal ref #1110040)

قَالَ مَالِکٌ أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ أَنَّ عَطَائَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أَسْلَمَ الْعَبْدُ فَحَسُنَ إِسْلَامُهُ يُکَفِّرُ اللَّهُ عَنْهُ کُلَّ سَيِّئَةٍ کَانَ زَلَفَهَا وَکَانَ بَعْدَ ذَلِکَ الْقِصَاصُ الْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا إِلَی سَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ وَالسَّيِّئَةُ بِمِثْلِهَا إِلَّا أَنْ يَتَجَاوَزَ اللَّهُ عَنْهَا

امام مالک نے بروایت زید بن اسلم ، عطاء بن یسار بیان کیا کہ ابوسعید خدری نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب آدمی مسلمان ہوجاتا ہے اور اس کا اسلام اچھا ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو جن کا اس نے ارتکاب کیا تھا معاف کردیتا ہے اور اس کے بعد (پھر) معاوضہ (شروع ہوتا ہے کہ) نیکی کا بدلہ اس کے دس گنے سے سات سو گنے تک اور برائی کا اسی کے موافق (دیا جاتا ہے) مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس سے معاف فرما دے

-

Permalink

See the full chapter: آدمی کے اسلام کی خوبی کا بیان