Sahih Bukhari — Hadith 1099
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ
ابن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، سالم، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو رکعت ظہر سے پہلے اور دو رکعت اس کے بعد اور دو رکعت جمعہ کے بعد اور دو رکعت مغرب کے بعد اور دو رکعت عشاء کے بعد پڑھیں۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar Abu, I offered with Allah's Apostle a two Rakat prayer before the Zuhr prayer and two Rakat after the Zuhr prayer, two Rakat after Jumua, Maghrib and 'Isha' prayers.