Musnad Ahmad — Hadith 26301
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ ثَنَا حَفْصٌ السَّرَّاجُ قَالَ سَمِعْتُ شَهْرًا يَقُولُ حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ يَزِيدَ أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ قُعُودٌ عِنْدَهُ فَقَالَ لَعَلَّ رَجُلًا يَقُولُ مَا يَفْعَلُ بِأَهْلِهِ وَلَعَلَّ امْرَأَةً تُخْبِرُ بِمَا فَعَلَتْ مَعَ زَوْجِهَا فَأَرَمَّ الْقَوْمُ فَقُلْتُ إِي وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُنَّ لَيَقُلْنَ وَإِنَّهُمْ لَيَفْعَلُونَ قَالَ فَلَا تَفْعَلُوا فَإِنَّمَا ذَلِكَ مِثْلُ الشَّيْطَانِ لَقِيَ شَيْطَانَةً فِي طَرِيقٍ فَغَشِيَهَا وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ
حضرت اسماء سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی کی خدمت میں حاضر تھیں ، نبی کے پاس اس وقت بہت سے مرد اور عورت جمع تھے، نبی نے فرمایا ہو سکتا ہے کہ ایک زمانے میں مرد یہ بتانے لگے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ کیا کرتا ہے اور عورت یہ بتانے لگے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کیا کرتی ہے ؟ لوگ اس پر خاموش رہے تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! خدا کی قسم ! یہ باتیں تو عورتیں کہتی ہیں اور مرد بیان کرتے ہیں ، نبی نے فرمایا لیکن تم ایسا نہ کرو ، کیونکہ اسکی مثال ایسے ہے جیسے کوئی شیطان سے راستے میں ملے اور لوگوں کے سامنے ہی اس سے بدکاری کرنے لگے۔
-