TrueHadith

Musnad Ahmad, Hadith 25920 · A B C

Musnad AhmadHadith 25920

حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ وَأَبُو جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ مُلَازِمٌ رَجُلًا فَقَالَ مَا هَذَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ غَرِيمٌ لِي وَأَشَارَ بِيَدِهِ أَنْ يَأْخُذَ النِّصْفَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ نَعَمْ قَالَ فَأَخَذَ الشَّطْرَ وَتَرَكَ الشَّطْرَ

حضرت کعب سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن ابی حدرد پر ان کا کچھ قرض تھا ایک مرتبہ راستے میں ملاقات ہو گئی حضرت کعب نے انہیں پکڑ لیا، باہمی تکرار میں آوازیں بلند ہوگئیں ، اسی اثناء میں نبی علیہ السلام وہاں سے گزرے، نبی علیہ السلام نے اشارہ کرکے مجھ سے فرمایا کہ اس کا نصف قرض معاف کردو چنانچہ انہوں نے نصف چھوڑ کر نصف مال لے لیا۔

-

Permalink

See the full chapter: حضرت کعب بن مالک کی مرویات