Musnad Ahmad — Hadith 15814
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ الْمَخْزُومِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْلَفَ مِنْهُ حِينَ غَزَا حُنَيْنًا ثَلَاثِينَ أَوْ أَرْبَعِينَ أَلْفًا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَضَاهَا إِيَّاهُ ثُمَّ قَالَ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ إِنَّمَا جَزَاءُ السَّلَفِ الْوَفَاءُ وَالْحَمْدُ
حضرت عبداللہ بن ابی ربیعہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ حنین کے لیے جارہے تھے تو ان سے تیس چالیس ہزار درہم بطور قرض لیے تھے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ سے واپس آئے تو انہیں وہ قرض لوٹادیا اور فرمایا کہ اللہ تمہارے مال اور اہل خانہ میں تمہارے لیے برکتیں نازل فرمائے قرض کا بدلہ یہی ہے کہ اسے ادا کردیا جائے اور شکریہ بھی ادا کیا جائے۔
-