TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1950928 · Mention of the Names of the Companions of Badr Recorded in Sahih Bukhari

Mishkat SharifHadith (internal ref #1950928)

-

حضرت خنیس بن خدافہ سہمی قریشی ہیں اور مہاجرین میں سے ہیں ۔ انہوں نے حبشہ کوہجرت کی تھی اور وہیں سے آکر جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے ، پھر جنگ احد میں بھی شریک ہونے کے لئے وہاں آئے اور اس کے بعد حبشہ جانے کے بجائے مدینہ منورہ آگئے ، اس جنگ میں یہ زخمی ہوگئے تھے اور آخر کار اس زخم سے جان بر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے ۔ حضرت عمر فاروق کی صاحبزادی حضرت حفصہ پہلے انہیں خنیس کے نکاح میں تھیں اور ان کے انتقال کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجیت میں آئیں ۔

-

Permalink

See the full chapter: خنیس بن خدافہ سہمی