TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1950834 · Explanation of the Virtues of the Wives of the Prophet ﷺ

Mishkat SharifHadith (internal ref #1950834)

-

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا ان کا اصل نام رملہ تھا ابوسفیان بن صخر کی بیٹی ہیں ان کی ماں کا نام صفیہ بنت ابوالعاص تھا جو حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہا کی پھوپھی ہیں ان کے پہلے شوہر عبیداللہ بن جحش کے انتقال کے بعد جو حبشہ جا کر عیسائی ہو گیا تھا اور بحالت ارتداد وہیں فوت ہوا حبشہ کے بادشاہ نجاشی نے ٦ھ میں ان کا نکاح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ان کا انتقال ٤٤ھ میں مدینہ منورہ میں ہوا ۔

-

Permalink

See the full chapter: حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا