TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1950383 · Character and Habits of the Prophet Muhammad ﷺ

Mishkat SharifHadith (internal ref #1950383)

-

اخلاق خلق کی جمع ہے جس کی معنی طبعی خصلت اور باطنی صفت کے ہیں اور شمائل " شمال کی جمع ہے جس کے معنی عادت اور خو کے ہیں پس پچھلے باب میں مؤلف کتاب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری شکل وصورت سے متعلق احادیث نقل کیں جس کو صورت اور خلق کہا جاتا ہے اب یہ باب قائم کرکے ان احادیث کو نقل کیا گیا ہے جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے باطنی اوصاف وخصائل ذکر کئے گئے ہیں ، جن کو سیرت اور خلق سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ باطنی اوصاف یا سیرت وخلق سے مراد مردانگی ، شجاعت سخاوت ، نرمی مروت محبت تحمل تواضع رحم وکرم اور شرم وحیا وغیرہ ہیں

-

Permalink

See the full chapter: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وعادات کا بیان :