TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1941204 · Explanation of Love for Wealth and Life for Worship and Obedience to Allah

Mishkat SharifHadith (internal ref #1941204)

وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال عمر أمتي من ستين سنة إلى سبعين . رواه الترمذي وقال هذا حديث غريب

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ میری امت کے لوگوں کی عمر ساٹھ سال سے ستر سال تک ہے۔ اس روایت کو امام ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔ تشریح مطلب یہ ہے کہ امت محمدیہ کے لوگوں کی عمر کا حصہ تناسب ساٹھ سال اور ستر سال کے درمیان رہے گا۔ ظاہر ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات اکثر لوگوں کے اعتبار سے فرمائی ہے ورنہ تو اس امت میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی ساٹھ سال تک بھی نہیں پہنچ پاتی، اور ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی عمر ستر سال سے بھی متجاوز ہو جاتی ہے جیسا کہ آگے کی حدیث سے واضح ہوگا۔

-

Permalink

See the full chapter: امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لوگوں کی عمر