TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1940944 · Explanation of Forbidden Matters, Such as Avoiding Meetings, Cutting Ties, and Finding Faults

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940944)

وعن المقدام بن معديكرب عن النبي صلى الله عليه وسلم قال إذا أحب الرجل أخاه فليخبره أنه أحبه . رواه أبو داود والترمذي

" اور حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا جب کوئی شخص اپنے کسی مسلمان بھائی سے دوستی و محبت رکھے تو چاہیے کہ وہ اس مسلمان کو بتا دے کہ وہ اس کو دوست محبوب رکھتا ہے۔ تشریح یہ حکم اس لیے دیا گیا ہے کہ جب اس مسلمان کو یہ معلوم ہوگا کہ فلاں شخص مجھ سے دوستی اور محبت رکھتا ہے تو وہ بھی اس سے دوستی محبت رکھے گا اور دوستی کے حقوق ادا کرے گا نیز اس کے حق میں دعا گو و خیر خواہ رہے گا۔

-

Permalink

See the full chapter: جس شخص سے محبت وتعلق قائم رکھو اس کو اپنی محبت وتعلق سے باخبر رکھو