Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1940942)
وعن ابن عباس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لأبي ذر يا أبا ذر أي عرى الإيمان أوثق ؟ قال الله ورسوله أعلم . قال الموالاة في الله والحب في الله والبغض في الله . رواه البيهقي في شعب الإيمان
" اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ ابوذر رضی اللہ عنہ تم جانتے ہو ایمان کی کون سی شاخ زیادہ مضبوط ہے اور حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں حضور نے فرمایا خدا کی رضا و خوشنودی کے لیے آپس میں ایک دوسرے سے میل جول رکھنا اور خدا کی خوشنودی کے لیے کسی سے دوستی رکھنا اور خدا کی رضا و خوشنودی کے لیے کسی سے بغض و نفرت رکھنا۔
-