TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1940932 · Explanation of Forbidden Matters, Such as Avoiding Meetings, Cutting Ties, and Finding Faults

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940932)

-

اللہ کے ساتھ محبت کے معنی یہ ہیں کہ معبود کے ساتھ عبودیت کا جو تعلق قائم کیا جائے اور پروردگار کی ذات سے جو محبت کی جائے اس میں ریا و نموش اور خواہشات نفسانی کی آمیزش نہ ہو بلکہ وہ محبت تعلق اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہو۔ اللہ کے لیے محبت کا مطلب یہ ہے کہ کسی بندے کے ساتھ تعلق محبت کا جو رشتہ قائم کیا جائے وہ محض اللہ ہی کی خاطر ہو اللہ کی راہ میں کسی دنیاوی غرض و لالچ کی وجہ سے نہ ہو یعنی اگر کسی بندے سے دلی محبت و دوستی کی جائے تو صرف اس لیے کہ اس بندہ کے ساتھ محبت و دوستی رکھنے سے اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: اللہ کے ساتھ اور اللہ کے لیے محبت کرنے کا بیان