TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1940313 · Statement on Clothing

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940313)

وعن علي قال : نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن لبس القسي والمعصفر وعن تختم الذهب وعن قراءة القرآن في الركوع . رواه مسلم

اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مردوں کو) قسی کپڑے کسم کے رنگے ہوئے کپڑے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ۔" (مسلم ) تشریح " قسی " ایک خاص قسم کے ریشمی کپڑے کو کہتے ہیں جو مصر کے ایک شہر قس میں تیار ہوتا تھا ۔ " رکوع میں قرآن پڑھنے کی ممانعت " کے دو معنی ہیں ایک تو یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ رکوع میں یا سجدے میں تسبیح کے بجائے قرآن پڑھا جائے، دوسرے یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص قیام کی حالت میں اضطراب وبے اطمینانی کا رویہ اختیار کرے اور قرات کو پورا کئے بغیر اس طرح رکوع میں چلا جائے کہ اس قرآت کا کچھ حصہ رکوع میں واقع ہو ۔

-

Permalink

See the full chapter: مردوں کو سونے کی انگوٹھی پہننا حرام اور چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے