TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1940014 · Explanation of Hunting

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940014)

وعن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " لا تتخذوا شيئا فيه الروح غرضا " . رواه مسلم

" اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " کسی جاندار چیز کو ( باندھ کر ) نشانہ نہ بناؤ ۔" ( مسلم ) تشریح یہ ممانعت نہی تحریم کے طور پر ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے " جس شخص نے ایسا کیا اس پر اللہ کی لعنت ہو ۔ " اور اس ممانعت کی وجہ یہ ہے کہ اس فعل کے ذریعہ نہ صرف ذی روح ( جانور ) کو اذیت و تکلیف میں مبتلا کرنا ہے بلکہ مال کا ضائع کرنا بھی ہے ۔

-

Permalink

See the full chapter: جانور کو باندھ کر نشانہ لگانے کی ممانعت