TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1930489 · Statement on Li'an (Mutual Cursing)

Mishkat SharifHadith (internal ref #1930489)

عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " المنتزعات والمختلعات هن المنافقات " . رواه النسائي

اور حضرت ابوہریرہ راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے خاوند کی نافرمانی کرنیوالی اور اپنے خاوند سے خلع چاہنے والی عورتیں منافق ہیں ( نسائی) تشریح : مطلب یہ کہ جو عورتیں بلا سبب اپنے شوہروں سے طلاق مانگتی ہیں یا ان سے خلع چاہتی ہیں وہ منافق ہیں منافق کا مطلب یہ ہے کہ وہ ظاہر میں تو احکام اسلام کی مطیع و فرمانبردار ہیں مگر باطنی طور پر گنہگار وعاصی ہیں۔

-

Permalink

See the full chapter: اپنے خاوند سے طلاق یا خلع چاہنے والی عورت کے بارہ میں وعید