TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1930272 · Statement on Obligations

Mishkat SharifHadith (internal ref #1930272)

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " القاتل لا يرث " . رواه الترمذي وابن ماجه

اور حضرت ابوہریرہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قتل کرنیوالا وارث نہیں ہو سکتا ( ترمذی ابن ماجہ) تشریح : مطلب یہ ہے کہ جو شخص اپنے مورث کو ناحق قتل کر دے وہ اس کی میراث پانے سے محروم ہو جاتا ہے چنانچہ اس بارے میں تفصیل ابتداء باب میں گزر چکی ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: اپنے مورث کا قاتل میراث سے محروم ہوجاتا ہے