TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1920932 · Supplications for Morning, Evening, and Before Sleeping

Mishkat SharifHadith (internal ref #1920932)

وعن حذيفة أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا أراد أن ينام وضع يده تحت رأسه ثم قال : " اللهم قني عذابك يوم تجمع عبادك أو تبعث عبادك " . رواه الترمذي

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سونے کا ارادہ فرماتے (یعنی سونے کے لئے لیٹتے تو اپنا ہاتھ اپنے سر کے نیچے رکھتے اور یہ دعا پڑھتے ۔ (اللہم قنی عذابک یوم تجمع عبادک) اور تبعث عبادک۔ اے اللہ مجھے اس دن کے عذاب سے بچائیے جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا یا جب تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا (یعنی قیامت کے دن ) یعنی راوی کو شک ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تجمع عبادک کہا یا اس کی بجائے تبعث عبادک کہا ۔ (ترمذی، امام احمد نے اس روایت کو براء سے نقل کیا ہے۔ تشریح اس روایت میں تو یہ ہے کہ " آپ صلی اللہ علیہ وسلم دست مبارک سر کے نیچے رکھتے تھے"جب کہ ایک اور روایت میں منقول ہے کہ رخسارہ مبارک کے نیچے رکھتے تھے لہٰذا ان دونوں روایتوں میں یوں مطابقت پیدا کی جائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھ کبھی تو سر کے نیچے رکھتے ہوں گے اور کبھی رخسار مبارک کے نیچے جس راوی نے جو دیکھا اس کو روایت کر دیا یا یہ کہ ہاتھ کا کچھ حصہ تو سر کے نیچے ہوتا ہو گا اور کچھ حصہ رخسارہ کے نیچے لہٰذ جس راوی نے ہاتھ کا کچھ حصہ سر کے نیچے دیکھا اس نے یہ بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھ سر کے نیچے رکھتے تھے اور جس راوی نے ہاتھ کا کچھ حصہ رخسارہ کے نیچے دیکا اس نے رخسارہ کے نیچے رکھنے کو ذکر کیا۔

-

Permalink

See the full chapter: صبح وشام کی دعا